quran sharif gir jaye to kya kare

quran sharif gir jaye to kya kare

 

 

اگر کسی سے قرآن مجید گر جائے تو شرعی حکم کیا ہے
*🌹 اگر کسی سے قرآن مجید غلطی سے گرجائے تو اس کا شرعی حکم کیا ہے🌹*

 

*کیا فرماتے علمائے دین و مفتیان کرام مسئلے ذیل میں کہ قرآن پاک غلطی سے گر جائے تو اس کا ہدیہ کیا ہے رہنمائی فرمائیں ۔*

*🌹سائل : محمد سجاد حیدر مسکن دربھنگہ بہار🌹* ◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
*👇الــــجـــــوابـــــــــــ👇*
*قرآن کریم ہاتھ یا الماری میں سے گر جائے تو کچھ لوگ اس کو تول کر برابر وزن کا آٹا ، چاول خیرات کرتے ہیں اور اس خیرات کو اس کا کفارہ خیال کرتے ہیں یہ ان کی غلط فہمی ہے ۔*
*قرآن کریم جان بوجھ کر گرا دینا یا پھینکنا تو بہت ہی زیادہ برا کام ہے کسی بھی مسلمان سے اس کی امید نہیں کی جا سکتی کہ وہ ایسا کرے گا اور جو توہین و تحقیر کے لئے ایسا کرے گا وہ تو کھلا کافر ہے توبہ کرے پھر سے کلمہ پڑھے نکاح ہوگیا ہو تو پھر سے نکاح کرے ۔*
*لیکن اگر دھوکے سے بھول میں قرآن شریف ہاتھ سے چھوٹ گیا یا الماری وغیرہ میں سے گر گیا تو اس پر کوئی گناہ نہیں بھول چوک معاف ہے، لیکن پھر بھی اگر بطور خیرات کچھ راہ خدا میں خرچ کر دے تو یہ اچھی بات ہے اور نہایت بہتر و مناسب ہے*
*لیکن قرآن شریف کو تولنا اور اس کے وزن کے برابر کوئی اناج ، غلہ وغیرہ خیرات کرنے کو کفارہ سمجھنا غلط فہمی ہے، بے علمی ہے قرآن و حدیث اور فقہ کی کتابوں میں کہیں ایسا نہیں آیا ہے ، ہاں صدقہ و خیرات ایک عمدہ کام ہے لہٰذا جو کچھ آپ سے ہوسکے تھوڑا یا زیادہ راہ خدا میں خرچ کردیں ثواب ملے گا اور نہیں کیا تب بھی گناہ و عذاب نہیں ہوگا ” اھ*
*📕( غلط فہمیاں اور ان کی اصلاح ص 169 )*
*🌹واللہ اعلم بالصواب🌹*

*✍شرف قلم حضرت علامہ و مولانا کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی*
*۱۲ دسمبر بروز بدھ ۲۰۱۸*

 

Leave a Comment